افسانچہ : مساوات
مصنف : فیودر سلوگب (روسی مصنف)
مترجم : سعادت حسن منٹو
•••••
ایک بڑی مچھلی نے ایک ننھی سی مچھلی کو پکڑ لیا اور اسے نگل جانا چاہا۔۔۔
ننھی مچھلی نے چلا کر کہا :
" یہ سراسر بے انصافی ہے۔۔۔ میں تمہاری طرح زندہ رہنا چاہتی ہوں۔۔۔ قانون کی نظر میں ہم سب مچھلیاں یکساں ہیں۔۔۔ "
بڑی مچھلی نے جواب دیا :
" میں تم سے اس بات پر ہر گز بحث کرنے کے لئے تیار نہیں کہ ہم سب ایک ایسے ہیں۔۔۔ اگر تم میرا شکار ہونا پسند نہیں کرتیں تو آؤ مجھے اپنا شکار بنا لو۔۔۔ "
آؤ نا! مجھے نگل لو، ڈرتی کا ہے کو ہو۔۔۔
چھوٹی مچھلی نے بڑی مچھلی کو نگلنے کے لئے منہ کھولا، مگر بے سود۔
آخر کار تنگ آ کر کہنے لگی :
" تم مجھے نگل لو۔۔۔ "
•••••
حوالہ : عالمی ادب اور افسانچہ
اردو قالب و تحاریر : قیصر نذیر خاورؔ
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2812282602335588

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔