منتخب غزلیں
سوچا ہے اسد اب کسی سے میں نہ ملوں گا کچھ دوست و عد…

سوچا ہے اسد اب کسی سے میں نہ ملوں گا
کچھ دوست و عدو کی مجھے پہچان نہیں ہے
(محمد وارث اسدؔ)
محمد وارث اب کسی سے نہ ملنے کی خاطر راہئ ملکِ عدم ہو گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
پیدائش: 27/ دسمبر 1972ء (سیالکوٹ)
وفات: 15/ دسمبر 2023ء (سیالکوٹ)
تعلیم: ماسٹرز ان بزنس ایڈمینسٹریش (ایم بی اے)، 1996، لاہور۔ بی ایس سی، مرے کالج سیالکوٹ، 1994ء پیشہ: پرائیوٹ نوکری (جنرل مینیجر ایکسپورٹس امپورٹس)۔
سوشل میڈیا کا دور تو بس کوئی دس بارہ سال سے زیادہ پرانا نہیں جبکہ سن 2002ء سے انٹرنیٹ پر جب اردو یونیکوڈ کا آغاز ہوا تھا تب اکا دکا اردو ڈسکشن بورڈز (اردو فورمز) تصویر والی اردو سے تحریری اردو (یعنی یونیکوڈ اردو) میں تبدیل ہونا شروع ہوئے تھے جس کی شروعات "اردو محفل فورم” سے ہوئی۔ بعد ازاں تقریباً تمام ہی اردو فورمز تحریری اردو (یونیکوڈ اردو) میں تبدیل ہو گئے۔
محمد وارث سے یوں تو اردو محفل اور چند دیگر اردو فورمز کے ذریعے واقفیت ہوئی تھی مگر جب انہوں نے اپنا ذاتی اردو بلاگ شروع کیا تب ان کا یہ بلاگ "صریرِ خامۂ وارث” بھی میرے ان چند منتخب بلاگوں کی فہرست میں شامل ہوا جن کا بلاناغہ مطالعہ میں اُس دور میں اپنا فریضہ سمجھتا تھا۔ ان کے بلاگ پر پہلی تحریر "دنیا کا پہلا فلسفی” کے عنوان سے ماہ مئی 2008ء میں شائع ہوئی تھی اور بلاگ کی آخری تحریر 9/ دسمبر 2020ء کو "صائب تبریزی کے کچھ متفرق اشعار” کے عنوان سے شائع ہوئی۔
…
© مکرم نیاز (حیدرآباد)۔