منتخب غزلیں

” اب کون کہے تم سے ” اب کون کہے تم سے بس ایک محب…

” اب کون کہے تم سے "

اب کون کہے تم سے
بس ایک محبت ہے
بے نام اُداسی ہے

اب کون کہے تم سے
بے چین طبیعت ہے
گمبھیر اُداسی ہے

اب کون کہے تم سے
تیرے ہی تصور سے


دلگیر اُداسی ہے

اب کون کہے تم سے
میں غم کا مصّور ہوں
تصویر اُداسی ہے

اب کون کہے تم سے
اِک قید ہے زخموں کی
زنجیر اُداسی ہے

اب کون کہے تم سے
پائی ہے سزا جس کی
تقصیر اُداسی ہے

اب کون کہے تم سے
ہاتھوں کی لکیروں میں
تقدیر اُداسی ہے

اب کون کہے تم سے
تم خوابِ محبت ہو
تعبیر اُداسی ہے

اب کون کہے تم سے
مالک ہوں اکیلا میں
جاگیر اُداسی ہے

اب کون کہے تم سے
ابرو ہیں کماں جیسے
اور تیر اُداسی ہے

اب کون کہے تم سے
اِن عشق صَحیفوں کی
تفسیر اُداسی ہے

اب کون کہے تم سے
جلوہ ہے محبت کا
تنویر اُداسی ہے

اب کون کہے تم سے
دُنیا میں تمہارے بِن
ہر چیز اُداسی ہے

(زین شکیل)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/