عالمی ادب
عربی طویل غزل: من مفكرة عاشق دمشقي سے فلسطین پر کچھ اشعار شاعر: نزار قبانی، نثر…
عربی طویل غزل: من مفكرة عاشق دمشقي
سے فلسطین پر کچھ اشعار
شاعر: نزار قبانی، نثری ترجمہ: اسامہ جمشید
سے فلسطین پر کچھ اشعار
شاعر: نزار قبانی، نثری ترجمہ: اسامہ جمشید
اے فلسطین..
تجھے سوسن کون دے گا؟
کون تجھے تباہ شدہ کاشانہ واپس دلوائے گا؟
تو مامتا ڈھونڈتی ڈھونڈتی
آنسوؤں کے گھاٹ پر بے خانماں ہوئی
پر تجھے خیال کرنے والا پدر نہ مل سکا
تجھے ہمارے جانثاروں میں
شہوت اور سونے کے پجاری ملیں گے
اور ایسے لوگ ملیں گے
جن کو تونگری نے بے بصیرت کیا ۔۔۔
پھر
انہی لوگوں نے سر نگوں ہوکر
اپنی تمام کمائی
حسیناؤں پر لٹا دی
اور کچھ
نرگسیت کے مارے بستر پر پڑے ہیں
اور
کچھ نرالے ایسے بھی
جنہوں نے آزاد لوگوں کا خون پیا۔۔۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3831241627106342



