منتخب غزلیں

ایک عجیب راگ ہے، ایک عجیب گفتگو سات سُروں کی …

ایک عجیب راگ ہے، ایک عجیب گفتگو
سات سُروں کی آگ ہے، آٹھویں سر کی جستجو

بجھتے ہوئے مرے خیال، جن میں ہزارہا سوال
پھر سے بھڑک کے روح میں،پھیل گئے ہیں چار سُو

تیرہ شبی پہ صبر تھا، سو وہ کسی کو بھا گیا
آپ ہی آپ چھا گیا، ایک سحابِ رنگ و بُو

ہنستی ہوئی گئی ہے صبح، پیار سے آ رہی ہے شام
تیری شبیہ بن گئی ، وقت کی گرد ہو بہ ہو

پھر یہ تمام سلسلہ، کیا ہے، کدھر کو جائے گا
میری تلاش در بہ در ، تیرا گریز کو بہ کو

خونِ جنوں تو جل گیا، شوق کدھر نکل گیا؟
سست ہیں دل کی دھڑکنیں، تیز ہیں نبضِ آرزو

تیرا مرا قصور کیا، یہ تو ہے جبرِ ارتقا
بس وہ جو ربط ہو گیا، آپ ہی پا گئی نمو

میں جو رہا ہوں بے سخن، یہ بھی ہے احترامِ فن
یعنی مجھے عزیز تھی ، اپنی غزل کی آبرو

(جمیل الدین عالی)

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/