افسانے
*رزق کی تنگی اور پریشانی کی اصل وجہ* جب ایک شخص نماز نہیں پڑھتا تو اس کی زندگی …

*رزق کی تنگی اور پریشانی کی اصل وجہ*
جب ایک شخص نماز نہیں پڑھتا تو اس کی زندگی میں برکت نہیں رہتی۔ اگر پورا گھرانہ نماز نہ پڑھے تو گھر میں پریشانیاں بڑھ جاتی ہیں۔
افراد سے گھر، گھرانوں سے محلہ، اور پھر پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"وَمَا أَصَابَكُم مِّن مُّصِيبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتْ أَيْدِيكُمْ وَيَعْفُو عَن كَثِيرٍ”
(الشوری: 30)
یعنی جو مصیبت آپ پر آتی ہے، وہ آپ کے اعمال کی وجہ سے ہوتی ہے، اور اللہ بہت کچھ معاف فرماتا ہے۔
اور فرمایا:
"وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَىٰ”
(طه: 124)
نماز چھوڑنے سے زندگی تنگ اور پریشان ہو جاتی ہے۔
غور کریں: کیا ہمارا معاشرہ واقعی اللہ کی رحمت کا مستحق ہے؟
Source


