منتخب غزلیں

سلیمؔ کوثر . تم نے سچ بولنے کی جرأت کی یہ بھی توہی…

سلیمؔ کوثر
.
تم نے سچ بولنے کی جرأت کی
یہ بھی توہین ہے عدالت کی

منزلیں راستوں کی دُھول ہُوئیں
پوُچھتے کیا ہو تم مسافت کی

اپنا زادِ سفر بھی چھوڑ گئے
جانے والوں نے کتنی عُجلت کی

میں جہاں قتل ہو رہا ہُوں، وہاں
میرے اجداد نے حکومت کی

پہلے مجھ سے جُدا ہُوا اور پھر
عکس نے آئینے سے ہجرت کی

میری آنکھوں پہ اُس نے ہاتھ رکھا
اور اِک خواب کی مہوُرت کی

اِتنا مشکل نہیں تجھے پانا
اِک گھڑی چاہیے ہے فرصت کی

ہم نے تو، خود سےاِنتقام لیا
تم نے کیا سوچ کر محبت کی

کون کس کے لیے تباہ ہُوا
کیا ضرُورت ہے اِس وضاحت کی

عشق جس سے نہ ہو سکا ، اُس نے
شاعری میں عجب سیاست کی

یاد آئی تو ہے شناخت، مگر!
اِنتہا ہو گئی ہے غفلت کی

ہم وہاں پہلے رہ چکے ہیں سلیمؔ
تم نے جس دِل میں اب سکونت کی
.
سلیؔم کوثر


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/