مختصر کہانیاں

#hamidnaved بیٹی بددل ہو کہ میکے آگئی….. باپ ن…

#hamidnaved

بیٹی بددل ہو کہ میکے آگئی…..
باپ نے کہا.. "تمہارے ہاتھ کا کھانا کھائے بہت دن ہوگئے ہیں.. آج میرے لئے ایک انڈا اور ایک آلو ابال دو اور ساتھ٘ گرما گرم کافی لیکن 20 منٹ تک چولہے پر رکھنا..”
جب تیار ہو گیا تو بولے.. "چیک کرلو , آلو ٹھیک سے نرم ہو گیا ہے..؟ اب انڈا چھو کے دیکھو , ہارڈ بوائل ہوگیا ہے..؟ کافی چیک کرو رنگ اور خوشبو آگئی..؟؟”
بیٹی نے چیک کرکے بتا دیا سب پرفیکٹ ہے..
باپ نے کہا.. "دیکھو 3 چیزوں نے گرم پانی میں یکساں وقت گزارا اور برابر کی تکلیف برداشت کی..
آلو سخت ہوتے ہیں , اس آزمائش سے گزر کے نرم ہوگیا..
انڈا نرم ہوتا ہے , گرے تو ٹوٹ جائے , وہ اب سخت ہوگیا اور اس کے اندر کا لیکویڈ بھی سخت ہوگیا ہے..
کافی نے پانی کو خوش رنگ , خوش ذائقہ اور خوشبودار بنا دیا ہے..
تم کیا بننا چاہو گی..؟
آلو ___ ؟
انڈا___ ؟
یا کافی ___ ؟
یہ تمہیں سوچنا ہے.. یا خود تبدیل ہو جاؤ یا دوسروں کو تبدیل کردو.. ڈھل جاو یا ڈھال دو.. یہی گزارے کا فن ہے.. سیکھنا ، اپنانا ، تبدیل ہونا ، تبدیل کرنا ، ڈھالنا ، ڈھل جانا ، یہ اسی وقت ممکن ہے جب نباہ کا عزم ہو.. کم ہمت منزل تک نہیں پہنچتا , راستے میں ہلاک ہو جاتا ہے !!!

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/