The Alchemist Audiobook in Urdu & Hindi || Alchemist in Urdu || Alchemist in Hindi || Part 1

پائولو کوئیلو کا شاہکار ناول
الکیمسٹ
اردو آڈیو بک
برازیلین مصنف پائولو کوئیلو نے 1987 میں ایک ناول کو صرف دوہفتے میں لکھا۔ پرتگالی زبانی میں لکھا گیا یہ ناول شائع ہوتے ہیں بیسٹ سیلر ناول بن گیا، دنیا کی ہرقابل ذکر زبان میں اس ناول کا ترجمہ ہوچکا ہے۔ جی ہاں میں بات کررہاہوں الکیمسٹ کی۔ پائولوکوئیلو کا یہ ناول ایک ایسے اندلسی لڑکے کی کہانی ہے جو خواب میں اہرام مصر کودیکھتا ہے جس میں اسے بتایا جاتا ہے کہ وہاں ایک خزانہ چھپا ہے۔ اس خزانے تک پہنچنے کی داستان ہے یہ ناول۔ مرکزی تھیم اس کا یہ ہے کہ وہ لڑکا تمام مشکلیں سہہ کرجب اہرام مصر تک پہنچ جاتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں کوئی خزانہ نہیں ہے بلکہ وہ خزانہ وہ خود تھا جسے وہ اس سفر میں کھوجنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ الکیمی دوروسطی کے مسلمان کیمیا دانوں کے ہاں ایک علم تھا جس میں الکیمسٹ کہلانے والے یہ سائنس دان ہردھات کو سونے میں بدلنے کی کوشش کرتے تھے۔ مرکزی بات اس ناول کی بس ایک ہے کہ انسان عام دھات ہے اور اپنی محنت جستجو سے یہ عام دھات سونے میں بدلی جاسکتی ہے۔
لڑکی اندلس کی بے مثال خوبصورتی کا نمونہ تھی۔ سیاہ لہراتے بال اور گہری کالی اۤنکھوں میں عرب نقوش کی جھلک تھی۔ سینٹیاگو نے جب لڑکی سے یہ سنا تو جواب میں کہا ''جی ہاں! لیکن میں نے کتابوں کی نسبت اپنی بھیڑوں سے زیا دہ سیکھا ہے'' ۔
اگلے دو گھنٹوں تک وہ ایک دوسرے کو اپنے حالات زندگی سناتے رہے ۔
''تم نے پڑھنا کہاں سے سیکھا''لڑکی نے اس سے پوچھا کیا ۔
''جیسے سب پڑھنے والے سیکھتے ہیں ، سکول میں '' لڑکے نے جواب دیا۔
''اگر تم پڑھنا جانتے ہو تو پھر بھیڑیں کیوں چراتے ہو ''؟ لڑکا منہ ہی منہ میں کچھ بڑبڑایا تاکہ لڑکی کچھ سمجھ نہ سکے ۔
وہ لڑکی کو اپنی سفر کی کہانیاں سناتا رہا جسے سن کر لڑکی کی اۤنکھوں میں حیرت اور خوف کا ملا جلا تاثر تھا ۔
وہ دعا مانگ رہا تھا کہ وقت تھم جائے یا پھر لڑکی کا باپ زیادہ مصروف ہوجائے تاکہ اسے لڑکی کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع مل جائے ۔
لیکن اس کی دونوں دعائیں قبول نہ ہوئیں۔ نہ وقت رکا، نہ لڑکی کا باپ زیادہ دیر مصروف رہ سکا۔ تاجر اس کی طرف آیا اور اسے کہا کہ وہ اپنی چاروں بھیڑوں کی اون اس کے سامنے اتارے۔ لڑکے نے جلدی سے بھیڑوں کی اون اتاری اور جب فارغ ہوا تو تاجر نے اسے پیسے دیے اور کہا کہ اگلے سال بھی اون دینے اسی کے پاس ہی آئے۔
اس واقعے کو اب ایک سال ہوچکا تھا اور آج سے چار دن بعد لڑکا پھراسی تاجر کے پاس پہنچنے والا تھا جہاں اس نے اس اندلسی حسینہ کو دیکھا تھا۔ وہ اس بات پر مسرور بھی تھا لیکن اس کے دل کے کسی خانے میں خوف بھی چھپا ہوا تھا کہ کہیں لڑکی اسے بھول نہ چکی ہو۔ اۤخر اس کے علاوہ اور بھی تو چرواہے وہاں سے گزرتے ہونگے اس نے سوچا ۔
لیکن پھر اس نے خود ہی اپنی بھیڑوں کو کہا کہ اگر وہ لڑکی مجھے بھول بھی گئی تو مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہے۔ ''میں اور کئی لڑکیوں کو بھی جا نتا ہوں'' ۔
لیکن یہ کہتے ہوئے اس کا دل اس کا ساتھ نہیں تھا وہ ابھی تک تاجر کی سیڑھیوں کے پاس اٹکا ہو ا تھا ۔ چرواہوں ، پھیری والوں اور ملاحوں کے دل کہیں نہ کہیں ضرور اٹکے ہوتےہیں ۔ کہیں نہ کہیں کوئی نہ کوئی ایسا ضرور ہوتا ہے جن کے ساتھ ان کا دل ہوتا ہے جو ان سے سیاحت کی ساری مستی خوشی اور لطف چھین لیتا ہے ۔
اب سورج نکلنے والا تھا۔ لڑکےنے جلدی سے اپنے ریوڑ کو مشرق کی طرف موڑا۔ جوں ہی اس نے مشرق کی طرف چلنے کا اشارہ کیا تمام بھیڑیں اس طرف مڑ گئیں۔ لڑکے نے سوچا کہ ان بھیڑوں کو کبھی فیصلہ کرنے میں کوئی مشکل نہیں ہوتی۔ شاید اس لیے جب بھی میں انہیں جس طرف مڑنے کا کہتا ہوں یہ آسانی سے اس طرف مڑ جاتی ہیں۔
اس نے سوچا ''صرف چارے اور پانی کا حصول ہی ان کی زندگی کا مقصد ہے ۔ جب تک میں انہیں اندلس کی حسین چراگاہوں میں لے جاتا رہوں گا یہ ہمیشہ میرے ساتھ یونہی رہیں گی ۔ ان کے دن بھی ہمیشہ ایک جیسے ہوتے ہیں ۔ طویل اور نا ختم ہونے والے ۔انہیں صرف چارے اور پانی سے مطلب ہوتا ہے اور بدلے میں وہ ہر سال بڑی فیاضی کے ساتھ اون دیتی ہیں اور زندگی میں ایک بار گوشت بھی اگر میں ان کو ایک ایک کر کے ذبح کرنا شروع کر دوں تو ان کو اس وقت احساس ہوگا جب میں اۤدھے سے زیادہ ریوڑ کو ذبح کر چکا ہوں گا۔ یہ اپنی جبلت پر انحصار کرنا شاید بھول گئی ہیں ۔ وہ جبلت جو انہیں خطرے سے اۤگاہ رکھتی ہے ۔ یہ مجھ پر مکمل انحصار کرتی ہیں کیونکہ میں انہیں کھلاتا اور پلاتا رہتا ہوں''۔
مکمل تفصیل اس لنک میں
The Alchemist Audiobook in Urdu & Hindi || Alchemist in Urdu || Alchemist in Hindi || Part 1
The Alchemist Audiobook in Urdu & Hindi || Alchemist in Urdu || Alchemist in Hindi || Part 1 The Alchemist is a novel by Brazilian author Paulo Coelho that w…
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2804200456477136



