منتخب غزلیں

کہہ دے من کی بات تو گوری کاہے کو شرماتی ہے شام ڈھ…

کہہ دے من کی بات تو گوری کاہے کو شرماتی ہے
شام ڈھلے تجھ کو کس اپرادھی کی یاد ستاتی ہے

تجھ کو مجھ سے پریم ہے تو بے کل ہے میری چاہت میں
تیری پایلیا کی جھن جھن سارے بھید بتاتی ہے

کھول کے گھونگھٹ کے پٹ پیار سے کرتی ہے پرنام مجھے
بھور بھئے جب نیر بَھرَن کو وہ پنگھٹ پر آتی ہے

باندھ گئی ہے مجھ سے اے دل بندھن پریت کی ڈوری سے
گاؤں کی وہ نار جو اپنے جوبن پر اتراتی ہے

More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/