منتخب غزلیں
سعید شارق کا یومِ پیدائش June 03, 1993 کچھ اشعار …

سعید شارق کا یومِ پیدائش
June 03, 1993
June 03, 1993
کچھ اشعار ملاحظہ ہوں
بیتے دنوں کی دھوپ سمٹنے کی دیر تھی
سایوں نے لے لیا مجھے اپنے حصار میں
تو آچکا ہے دیکھ لیا مان بھی لیا
اب اور کیا کروں تجھے سر پر بٹھاؤں میں
ابھی تلک وہی عجلت ہے گھر پہنچنے کی
یہ اور بات ہے کوئی نہیں رہا میرا
کشت ِ دیار ِ صبح سے تارے اُگاؤں مَیں
جی چاہتا ہے نت نئے منظر دکھاؤں مَیں
پھر بھی رہ جاؤں گا یہیں شارقؔ
لاکھ اپنے تئیں چلا جاؤں
فاصلہ بڑھتا رہا، بڑھتا رہا، آخرِ کار
میں کہیں رہ گیا اور رہ گئے وہ ہات کہیں
آنکھوں پہ رینگتی رہیں رنگ برنگی چیونٹیاں
جانے وہ کیسا شہد تھا نیند کے مرتبان میں
…


