عالمی ادب

ہیروڈوٹس کی" تواریخ " سنہ 440 قبل مسیح س…

ہیروڈوٹس کی" تواریخ " سنہ 440 قبل مسیح سے اہلِ ہند کے متعلق اقتباس (اُردو مترجم : حبیب اللہ عزیز)
انڈیا کے مشرق میں ایک ریتلا صحرا ہے؛ بلاشُبہ ہمیں جتنے بھی ایشیائی باشندوں کا قابلِ بھروسہ علم ہے ، اُن سب میں سے انڈیا کے باشندے سب سے زیادہ مشرقی ہیں۔، اُن سے پرے مُلک غیر آباد صحرا ہے ۔ انڈیا کے لوگوں کے بہت سے قبائل ہیں ، جو مختلف زبانیں بولتے ہیں ، کچھ قبائل دیہاتی یا خانہ بدوشانہ بودوباش رکھتے ہیں مگر سب ایسے نہیں ہیں۔ کُچھ لوگ دریا پاس نشیبی دلدلی دیہاتی علاقوں میں رہتے ہیں اور مچھلی کو پکائے بغیر کچا کھاتے ہیں۔ یہ مچلیاں وہ کشتیوں میں بیٹھ کر پکڑتے ہیں، یہ کشتیاں طویل القامت بانسوں (reed) سے بنی ہوتی ہیں ۔ ہر کشتی ایک ہی جوڑ سے بنی ہوتی ہے ۔ اس قبیلے کے لوگ اپنے کپڑےنرموتھا ̂(rush plant) سے بناتے ہیں جو دریا میں اُگتا ہے ، وہ دریا میں اگنے والے اس پودے کی نرم نرم تیلیاں اکٹھی کرتے ہیں ، پھر اُنہیں کوٹ کوٹ کر جھاڑا جاتا ہے ، اور پھر ان سے چٹائی نُما لباس بنایا جاتا ہے جسے وہ اپنے سینے پر سینہ بند ̂breast plate / کی طرح پہنتے ہیں۔ ایک اور قبیلہ جو آگےچل کر مشرق کی طرف رہتا ہے ، جسے پادائی(Greek: Παδαῖοι / Padaíoi) کہا جاتا ہے ؛ ان لوگوں کا گذر بسر کچے گوشت پر ہوتا ہے۔ پادائی قبیلے کی رسموں کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ جب کوئی آدمی بیمار پڑتا ہے تو اس کے قریبی ترین ساتھی اُسے مار ڈالتے ہیں، کیونکہ ان لوگوں کا ماننا ہے، کہ اگر بیمارشخص بیماری میں لاغر ہوتا رہا تو اس کی وجہ سے اُنکے گھروں کا گوشت بھی خراب ہو جائے گا۔ایسی صورتحال میں یہ بیمار بے وُقعت شخص احتجاجاً چیختا رہتا ہے کہ اُسے کوئی بیماری نہیں ہے مگراس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ اُس کے ساتھی اُس کی بات کو ذرہ برابر بھی اہمیت نہیں دیتے ، وہ اُسے مار ڈالتے ہیں اور ایک پُرتکلف ضیافت کا اہتمام کرتے ہیں ۔ اگر بیماری کسی عورت کو ہو ، تو اُس کی سہیلیاں اُسے اسی طرز پر مار ڈالتی ہیں ۔ اگر کوئی خوش قسمتی سے بہت زیادہ لمبی عُمر تک زندہ رہے ، تو ضیافت سے پہلے اُس کی قُربانی کر دی جاتی ہے — تاہم اس کی نوبت شاذو نادر ہی پیش آتی ہے ، کیونکہ اُن میں سے اکثر لوگ بُڑھاپے کی عمر ے پہلے ہی کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہو جاتے ہیں ، اور اس بیماری کی وجہ سے اُن کے دوست اُنہیں مار ڈالتے ہیں ۔
Book Title: The Histories by Herodotus
Merit: The founding work of history in Western literature. Written in 440 BC
ISBN: 9780140449082
Published by Penguin Classics, Page # 214-215
اُردو مترجم : حبیب اللہ عزیز


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2754510951446087

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/