منتخب غزلیں
یہ عالم شوق کا، دیکھا نہ جائے وہ بت ہے یا خدا، دیک…


یہ عالم شوق کا، دیکھا نہ جائے
وہ بت ہے یا خدا، دیکھا نہ جائے!
یہ میرے ساتھ کیسی روشنی ہے
کہ مجھ سے راستہ، دیکھا نہ جائے!
یہ کن نظروں سے تُوں نے آج دیکھا
کہ تیرا دیکھنا، دیکھا نہ جائے!
ہمیشہ کے لیے مجھ سے بچھڑ جا
یہ منظر بارہا، دیکھا نہ جائے!
فراز اپنے سوا ہے کون تیرا؟
تُجھے ۔۔۔ تُجھ سے جُدا، دیکھا نہ جائے!
.
(احمد فراز)
https://www.youtube.com/watch?v=8d7jDX_vt3QTahira Syed sings Ahmad Faraz Music by Khalil Ahmad PTV Recording (1972) Same Ghazal was also sung by Malika pukhraj.here Ahmad faraz listening his own Ghaza…

