منتخب غزلیں

پہلے تو اُس نے خود میں کیا مبتلا مجھے

پہلے تو اُس نے خود میں کیا مبتلا مجھے
مجھ سے ہی رفتہ رفتہ کیا پھر جدا مجھے

آنکھوں میں رکھ رکھاؤ تو پہلے سا تھا مگر
لہجے کی سلوٹوں سے لگا دوسرا مجھے

Naheed virk

جب تک انا تھی مجھ میں محبت نہیں ہوئی
خود کو فنا کیا تو ملا راستہ مجھے

خود کو غلام کر ہی لیا ہے اگر تو پھر
اے شاہ زادے مسندِ دل پر بٹھا مجھے

میں جو خزاں اثر ہوں، ہری ہو بھی سکتی ہوں
پوری لگن سے دھیان سے تُو دے دعا مجھے

ناہید ورک

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/