منتخب غزلیں
تم شہِ دنیا و دیں ہو یا محمد مصطفیٰ سر گروہ مرسلیں…

تم شہِ دنیا و دیں ہو یا محمد مصطفیٰ
سر گروہ مرسلیں ہو یا محمد مصطفیٰ
حاکمِ دینِ متیں ہو یا محمد مصطفیٰ
قبلہِ اہلِ یقیں ہو یا محمد مصطفیٰ
رحمۃ للعالمیں ہو یا محمد مصطفیٰ
سر گروہ مرسلیں ہو یا محمد مصطفیٰ
حاکمِ دینِ متیں ہو یا محمد مصطفیٰ
قبلہِ اہلِ یقیں ہو یا محمد مصطفیٰ
رحمۃ للعالمیں ہو یا محمد مصطفیٰ
ہیں جو یہ دونوں جہاں کی آفرینش کے چمن
جس میں کیا کیا کچھ عیاں ہیں صنعِ خالق کے چمن
باعثِ خلق ان کے ہو تم یا حبیبِ ذوالمنن
اوراک مطلع پڑھوں میں یمن سے جس کے سخن
سو سعادت کے قریں ہو یا محمد مصطفیٰ
مخبرِ صادق ہو تم یا حضرتِ خیر الوراء
سرورِ ہر دوسرا اور شافعِ روزِ جزا
ہے تمہاری ذاتِ والا منبعِ جود و سخا
کیا نظیرؔ اک ، اور بھی سب کی مدد کا آسرا
یاں بھی تم واں بھی تمہیں ہو یا محمد مصطفیٰ
صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وصحبہٍ وبارک وسلم
…….
نظیر ؔاکبرآبادی

