منتخب غزلیں
جنم دن مبارک محترم اظہر ناظّر صاحب ۔۔۔۔!! کیسے می…

جنم دن مبارک محترم اظہر ناظّر صاحب ۔۔۔۔!!
کیسے میں لکھ دُوں کُھلا جُھوٹ
لفظ میرے غُلام کب ہیں ۔۔۔!!
اظہر ناظّر
…..
میں اب کُچھ نہیں کہتا
میں اب کُچھ نہیں لِکھتا
…
کہ تُم تُم نہیں ہو اب
کہ میں میں نہیں ہُوں آج
…
ہاں پہلے کی بات اور تھی
میں کل تُجھ میں زِندہ تھا
…
مُحبّت بھی باقی تھی
ہاں دھڑکن بھی باقی تھی
…
جو کُچھ رستے باقی تھے
جو کُچھ وعدے باقی تھے
…
یاں اب کُچھ نہیں باقی
بدل سے گئے ہو تُم
….
اِنہی ہاتھوں سے تُم نے
جو سب کُچھ مِٹا ڈالا
…
مُحبّت مِٹا ڈالو
اِسے بھی جلا ڈالو
…
میں اب کُچھ نہیں کہتا
میں اب کُچھ نہیں لِکھتا
…
کہ تُم تُم نہیں ہو اب
کہ میں میں نہیں ہُوں آج
….
عمر جاوید خان
…..

