عالمی ادب
گوئٹے کی اس نظم کو اردو قالب میں ڈھالتے ہوئے ذہن م…

گوئٹے کی اس نظم کو اردو قالب میں ڈھالتے ہوئے ذہن میں پنجابی کا یہ مصرعہ “دُکھاں دی روٹی، سُولاں دا سالن” ہی گونجتا رہا۔ یہ پوسٹ گوئٹے کی نظموں کے جرمن سے اردو تراجم کی آخری کڑی ہے۔
اشکوں کے ساتھ جس نے روٹی کبھی نہ کھائی
جرمن شاعر گوئٹے کی ایک نظم
Wer nie sein Brot mit Tränen aß / Goethe
اشکوں کے ساتھ جس نے روٹی کبھی نہ کھائی
بستر پہ جس نے اداس راتیں
روتے کبھی نہ کاٹیں
خداوندانِ فلک! وہ تمہیں جانتا نہیں
تم دے کے زندگی ہمیں بھیجتے ہو یاں
غریب ہی قصور وار! یہ تمہارا جرم
اُس کو پھر پھینکتے ہو ظلم کے سامنے
دیکھ لو! ہے سامنا ہر ایک ظلم کو اسی زمیں پہ اپنے انتقام کا
(جرمن سے اردو ترجمہ: مقبول ملک)
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2776722795891569



