منتخب غزلیں

کچھ تو مجھے محبوب ترا غم بھی بہت ہے کچھ تیری توجہ…

کچھ تو مجھے محبوب ترا غم بھی بہت ہے
کچھ تیری توجہ کی نظر کم بھی بہت ہے

اشکوں سے بھی کِھلتا ہے وہ دل جو ہے گرفتہ
کلیوں کے لئے قطرۂ شبنم بھی بہت ہے

ہم خود ہی نہیں چاہتے صیاد سے بچنا
سازش نگہ و دل کی منظم بھی بہت ہے

ہے رشتۂ دُزدیدہ نگاہی بھی عجب شے
قائم یہ ہوا پر بھی ہے، محکم بھی بہت ہے

ڈھائے دلِ نازک پہ بہت اس نے ستم بھی
پھر لطف یہ ہے مجھ پہ وہ برہم بھی بہت ہے

یہ طُرفہ تماشا ہے کیا قتل بھی مجھ کو
اور پھر مرے مرنے کا انہیں غم بھی بہت ہے

پڑتے ہیں ستمگر کے ذرا وار بھی اوچھے
اور فضلئ بسمل میں ذرا دم بھی بہت ہے

(فضل احمد کریم فضلی)

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/