نقش لائلپوری 22 جنوری: یومِ وفات جناب نقشؔ لائلپور…

22 جنوری: یومِ وفات جناب نقشؔ لائلپوری
(ولادت: 24 فروری 1928ء – وفات: 22 جنوری 2017ء)
یہ ملاقات اک بہانہ ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
دھڑکنیں دھڑکنوں میں کھو جائیں
دل کو دل کے قریب لانا ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
یہ ملاقات اک بہانہ ہے
میں ہوں اپنے صنم کی بانہوں میں
میرے قدموں تلے زمانہ ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
یہ ملاقات اک بہانہ ہے
خواب تو کانچ سے بھی نازک ہیں
ٹوٹنے سے انہیں بچانا ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
یہ ملاقات اک بہانہ ہے
مَن میرا پیار کا شِوالا ہے
آپ کو دیوتا بنانا ہے
پیار کا سلسلہ پرانا ہے
یہ ملاقات اک بہانہ ہے
……
جسونت رائے شرما اصلی نام تھا۔۔ لائلپور میں پیدا ہُوئے ۔ غزل گو شاعر تھے مگر اداکار ، ہدایت کار جگدیش سیٹھی کے توسط سے فلمی صنعت میں متعارف ہوئے اور نقش لائلپوری کے نام سے ہندی فلم "جگو” کے لئے نغمات تحریر کئے اس فلم کے سارے گیت مشہور ہو گئے۔ بعد ازاں بہت سی دیگر فلموں کی شاعری بھی لکھی اور خوب شہرت کمائی۔ اسی دوران 1970 میں ٹی وی ڈراموں کے لئے بھی اشعار لکھنے کی پیشکش ہوئی۔ نقش لائلپوری نے اردو اور پنجابی زبانوں میں نغمے لکھے۔ نقش لائلپوری نے 22 جنوری 2017 کو وفات پائی۔
……
حکیم خلیق الرحمان



