عالمی ادب

* ماڈرن لڑکیاں * امریکی شاعر فلپ بوتھ (Philip Boot…

* ماڈرن لڑکیاں *
امریکی شاعر فلپ بوتھ (Philip Booth) کی نظم کا اردو ترجمہ
مترجم: مجید امجد
* * * * * *

سنہری دُپہروں رُپہلی رُتوں
میں، سورج مکھی کے شگوفوں کے پاس
چناروں سے قد اور ستاروں سے نین
زرافشاں بدن، زغفرانی لباس
حسیں گوریاں گنگناتی پھریں
مٹکتی پھریں، ڈگمگاتی پھریں
کڑی دھوپ میں قاشِ زر سے تراشی ہوئی پنڈلیاں
لہکتی پھریں، تھرتھراتی پھریں
سجل راستوں سے گزر جائیں یہ
نگینوں بھرے آبشاروں کی طرح
زمانوں کے د ل میں اتر جائیں یہ
لجیلی کٹیلی کٹاروں کی طرح
سنہری دوپہروں کو ٹھنڈک عطا کرنے والے خیالوں کے جادو جگاتی پھریں
مٹکتی پھریں، ڈگمگاتی پھریں
(12-8-1959)

* * * * * *
Philip Booth
1925-2007 ,Hanover, New Hampshire, United States

شکریہ: Sadaf Mirza


بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2127879404109248

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/