منتخب غزلیں

رکی رکی نبض ڈوبتا دل اکھڑتی سانسیں بھٹکتی آنکھیں …

رکی رکی نبض ڈوبتا دل اکھڑتی سانسیں بھٹکتی آنکھیں
تمہارے ہی دیکھنے کے قابل تھا تم نے ہی یہ سماں نہ دیکھا
.
سرسوتی سرن کیف کا یومِ وفات
23 جولائی 2007
…..
ستم گر تجھ سے ہم کب شکوۂ بیداد کرتے ہیں
ہمیں فریاد کی عادت ہے، ہم فریاد کرتے ہیں
متاعِ زندگانی اور بھی برباد کرتے ہیں
ہم اس صورت سے تسکینِ دلِ ناشاد کرتے ہیں
ہواؤ!! ایک پَل کے واسطے ِللہ رُک جاؤ
وہ میری عرض پر دھیمے سے کچھ ارشاد کرتے ہیں
نہ جانے کیوں یہ دنیا چین سے جینے نہیں دیتی
کوئی پوچھے ہم اس پر کون سی بیداد کرتے ہیں
نظر آتا ہے ان میں بیشتر اک نرم و نازک دل
مصائب کے لیے سینے کو جو فولاد کرتے ہیں
خدا کی مصلحت کچھ اس میں ہوگی ورنہ بے حِس بُت
کسے شاداں بناتے ہیں، کسے ناشاد کرتے ہیں
نہیں دیکھا کہیں جو ماجرائے عشق میں دیکھا
کہ اہلِ درد چپ ہیں، چارہ گر فریاد کرتے ہیں
اسیرِ دائمی گر دل نہ ہو تو اور کیا ہو جب
کہیں وہ مسکرا کر جا تجھے آزاد کرتے ہیں
کیا ہوگا کبھی آدم کو سجدہ کہنے سننے سے
فرشتے اب کہاں پروائے آدم زاد کرتے ہیں
ہمیں اے دوستو چپ چاپ مر جانا بھی آتا ہے
تڑپ کر اک ذرا دل جوئی صیاد کرتے ہیں
بہت سادہ سا ہے اے کیف اپنے غم کا افسانہ
وہ ہم کو بھول بیٹھے ہیں جنہیں ہم یاد کرتے ہیں
……
ایک نازک دل کے اندر حشر برپا کر دیا
ہائے ہم نے کیوں یہ اظہار تمنا کر دیا
اب نہیں ہے خشک آنکھوں میں سوا وحشت کے کچھ
انتہائے غم نے کیا دریا کو صحرا کر دیا
ان کے در کو چھوڑ کر در در بھٹکتے ہم رہے
وحشت دل نے عجب انجام الٹا کر دیا
وسوسے امید کے دم سے جو تھے سب مٹ گئے
انتہائے درد نے غم کا مداوا کر دیا
لب پہ لکنت آنکھوں میں وحشت ہے چہرہ زرد ہے
اشتیاق حور نے زاہد کو کیسا کر دیا
گو نہیں امید اس سے تھی عنایت کی مگر
یہ تھا فرض عاشقی ہم نے تقاضا کر دیا
اک نزاع مستقل رہتی ہے عقل و شوق میں
ترک الفت نے تو اب دشوار جینا کر دیا
دل تو تھا اک قطرۂ خوں کیا حقیقت اس کی تھی
تیرے غم نے قلزم ذخار جیسا کر دیا
افترا و مکر سے شاید تجھے ملتا وقار
حق پرستی نے تجھے اے کیفؔ رسوا کر دیا
………………..


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/