منتخب غزلیں

روز حشر مرے ساتھ دل لگی ہی تو ہے کہ جیسے بات کوئی …

روز حشر مرے ساتھ دل لگی ہی تو ہے
کہ جیسے بات کوئی آپ سے چھپی ہی تو ہے

نہ چھیڑو بادہ کشو مے کدے میں واعظ کو
بہک کے آ گیا بیچارہ آدمی ہی تو ہے

قصور ہو گیا قدموں پہ لوٹ جانے کا
برا نہ مانیئ سرکار بے خودی ہی تو ہے

ریاض خلد کا اتنا بڑھا چڑھا کے بیاں
کہ جیسے وہ مرے محبوب کی گلی ہی تو ہے

یقیں مجھے بھی ہے وہ آئیں گے ضرور مگر
وفا کرے گی کہاں تک کہ زندگی ہی تو ہے

مرے بغیر اندھیرا تمہیں ستائے گا
سحر کو شام بنا دے گی عاشقی ہی تو ہے

بہ چشم نم تری درگاہ سے گیا فاروقؔ
خطا معاف کہ یہ بندہ پروری ہی تو ہے

(فاروق بانسپاری)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/