منتخب غزلیں

سلیقہ بولنے کا ہو تو بولو نہیں تو چپ بھلی…

سلیقہ بولنے کا ہو تو بولو
نہیں تو چپ بھلی ہے لب نہ کھولو

خموشی کا کوئی تو بھید کھولو
جو لب کھلتے نہیں آنکھوں سے بولو

عداوت کوئی پیمانہ نہیں ہے
محبت کو محبت ہی سے تولو

قیادت کا یہ مطلب تو نہیں ہے
کہ جو آگے ہو اس کے ساتھ ہو لو

بہت سے غم چھپے ہوں گے ہنسی میں
ذرا ان ہنسنے والوں کو ٹٹولو

جب آنکھیں مچ گئیں تب آ کے بولو
سِرہانے ہم کھڑے ہیں دیکھ تو لو

بڑی قاتل نظر کا سامنا ہے
وقار اب جان و دل سے ہاتھ دھو لو

(وقار مانوی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/