قائدآباد کی قمر سلطانہ۔۔شاہین کمال -مکالمہ
گھر میں ہفتے بھر سے مرگ جیسی خاموشی طاری ہے۔ جیسے یہاں کوئی ذی نفس نہیں بستا بلکہ سرگوشیاں کرتے گھٹتے بڑھتے سائے ایک دوسرے پر گِرے جاتے ہیں۔ اب سب اتنے خوش نصیب بھی کب کہ مرگ ہی ہو جاتی اور کُھل کے رو لیتے۔ کمبخت زندگی موت جتنی…