جمعہ, مارچ 6, 2026
الرئيسيةافسانےسلطان نورالدین زنگیؒ عشاء کی نماز ادا کر کے سوئے ہی تھے...

سلطان نورالدین زنگیؒ عشاء کی نماز ادا کر کے سوئے ہی تھے کہ بے چین ہو کر اٹھ بیٹھ…

سلطان نورالدین زنگیؒ عشاء کی نماز ادا کر کے سوئے ہی تھے کہ بے چین ہو کر اٹھ بیٹھے۔ آنکھیں نم تھیں اور زبان پر ایک ہی جملہ تھا:
“میرے ہوتے ہوئے میرے آقا ﷺ کو کون تکلیف دے رہا ہے؟”

یہ وہ خواب تھا جو مسلسل تین راتوں سے انہیں دکھایا جا رہا تھا۔ خواب میں حضور اکرم ﷺ دو آدمیوں کی طرف اشارہ فرما کر کہتے:
“یہ دونوں مجھے ایذا دے رہے ہیں۔”

سلطانؒ کو چین کہاں تھا؟
چند خاص ساتھیوں اور سپاہیوں کے ساتھ فوراً دمشق سے مدینہ روانہ ہو گئے۔ جو سفر عموماً 20 سے 25 دن کا تھا، وہ بغیر آرام کیے صرف 16 دن میں طے کر لیا۔

مدینہ پہنچ کر تمام راستے بند کروائے اور شہر کے تمام خاص و عام کو کھانے پر مدعو کیا۔ سلطانؒ ہر آنے جانے والے کے چہرے کو غور سے دیکھتے رہے، مگر وہ چہرے نظر نہ آئے جو خواب میں دیکھے تھے۔

تشویش بڑھی تو حاکمِ مدینہ سے پوچھا:
“کیا کوئی ایسا ہے جو اس دعوت میں شریک نہیں؟”

جواب ملا:
“مدینہ کے رہائشی تو سب آگئے ہیں، البتہ دو مغربی زائر ہیں جو روضۂ رسول ﷺ کے قریب ایک مکان میں رہتے ہیں۔ دن عبادت کرتے ہیں اور رات کو جنت البقیع میں لوگوں کو پانی پلاتے ہیں۔”

سلطانؒ نے ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔
ظاہر میں نہایت عبادت گزار، گھر میں بس ایک چٹائی اور چند ضروری اشیاء۔

مگر اچانک سلطانؒ کو چٹائی کے نیچے فرش میں لرزش محسوس ہوئی۔
چٹائی ہٹائی تو وہاں ایک سرنگ تھی۔

سپاہی کو نیچے اتارا گیا۔
واپس آ کر اس نے بتایا:
“یہ سرنگ براہِ راست روضۂ رسول ﷺ کی طرف جا رہی ہے۔”

یہ سنتے ہی سلطانؒ کا چہرہ غصے اور غم سے سرخ ہو گیا۔
پوچھا:
“سچ بتاؤ، تم کون ہو؟”

بالآخر انہوں نے اعتراف کیا:
“ہم نصرانی ہیں، ہمیں تمہارے نبی ﷺ کے جسدِ مبارک کو چوری کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔”

یہ سن کر سلطانؒ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
اسی وقت دونوں کو سزا دی گئی۔

سلطانؒ روتے جاتے اور کہتے جاتے:
“میرا نصیب ہے کہ اللہ نے اس غلام کو اپنے حبیب ﷺ کی حفاظت کے لیے چُن لیا۔”

اس ناپاک سازش کے بعد سلطان نورالدین زنگیؒ نے معمار بلائے۔
روضۂ اقدس کے چاروں طرف خندق کھدوائی، یہاں تک کہ پانی نکل آیا۔
پھر اس خندق کو پگھلے ہوئے سیسے سے بھروا دیا، تاکہ قیامت تک کوئی ایسی جسارت نہ کر سکے۔

یہ ہے عشقِ رسول ﷺ،
یہ ہے غیرتِ ایمانی۔❤️
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم❤️

منتخب


Source

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/