پیر, فروری 16, 2026
الرئيسيةمنتخب غزلیںکوئی ان کے بعد نبی ہوا ؟نہیں ان کے بعد کوئی نہیں ک...

کوئی ان کے بعد نبی ہوا ؟نہیں ان کے بعد کوئی نہیں ک…

کوئی ان کے بعد نبی ہوا ؟نہیں ان کے بعد کوئی نہیں
کہ خدا نے خود بھی تو کہدیا ، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

کوئی ایسی ذاتِ ہمہ صفت، کوئی ایسا نورِ ہمہ جِہت
کوئی مصطفےٰ، کوئی مجتبےٰ ، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

بجز ان کے رحمتِ ہر زماں، کوئی اور ہو تو بتایئے
نہیں ان سے پہلے کوئی نہ تھا، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

کسی ایسی ذات کا نام لو جو امیں بھی ہو جو اماں بھی ہو
یہ مرے یقیں کا ہے فیصلہ ،نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

یہ نگار خانہء روزو شب‘ اُسی مبتدا کی خبر ہے سب
مگر ایسا جلوہء حق نما، نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

یہ سوال تھا کوئی اور بھی ہے گناہگاروں کا آسرا
تورواں رواں یہ پکار اٹھا،نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

وہ قدم اٹھے تو بیک قدم ہمہ کائنات تھی زیرِپا
یہ بلندیا ں کوئی چھو سکا،نہیں ان کے بعد کوئی نہیں

(حنیف اسعدی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/