نامردی آج کے نوجوانوں کا ایک بڑا مسئلہ بن کر سامنے…
آج ایکچویل میں تقریباً نوے سے پچانوے فیصد حضرات نامردی کا شکار ہوتے ہیں۔۔لیکن انہیں پتہ نہیں چلتا،احساس تک نہیں ہوتا۔۔ کیونکہ انہیں نامردی کی ادھوری علامات بتائی جاتی ہیں۔۔۔
جو علامات بتائی جاتیں عموماً ان کے مطابق تو صرف چند ایک لڑکے ہی اپنی نامردی جان پاتے باقی سبھی لاعلمی میں ہی رگڑے جاتے۔۔۔
نامردی کو سمجھنے سے پہلے آپکو مردانگی کا پتہ ہونا چاہیئے،کہ ایک بھرپور مرد کیسا ہوتا ہے،اس کی مردانگی کا تقاضا کیا ہوگا۔۔!!
مردانگی یہ ہے کہ آپ کو گناہ کی دعوت ملی۔۔موقعہ بھی تھا۔۔طاقت بھی تھی۔۔نفس بھی مائل تھا۔۔۔مگر کوئی چیز آڑے آ گئی۔۔ یہ آڑے آنے والی چیز مردانگی ہے۔۔۔!! کہ نہ! ایسے کیسے اپنی تسکین کے لیے، لذت کے لیے کسی کی عزت سے کھیل جاؤں۔۔؟؟ میری مردانگی کے خلاف ہے یہ۔۔!!
اور یہ کہ آپ کے ساتھ لفٹ میں ، اکیلی کھڑی لڑکی اتنی ہی کمفرٹ ایبل ہو جتنا کہ کوئی لڑکا ۔۔!!
یہ کہ آپکے سامنے ایک خاتون چاہے وہ استاد ہو،نرس ہو،کولیگ ہو،ویٹرس ہو،ہوسٹ ہو یا کوئی بھی کسی قسم کی انسکیورٹی کا شکار نہ ہو۔۔!!
یہ کہ آپ کی آنکھیں سر بازار خواتین کو اپنے وجود میں ایکسریز کی طرح گھستی ہوئیں محسوس نہ ہوں۔۔۔!!
آپ راہ چلتی خواتین پر جملے نہ کسیں۔۔!! آپکی نگاہیں غلاظت میں لتھڑ کر رنگین آنچل کی کھوج میں نہ رہیں۔۔۔!!
آپکی زبان کسی با پردہ یا بے پردہ خاتون تو کیا کسی فحش لباس زیب تن کی ہوئی خاتون کو دیکھ کر بھی کتے کی طرح لپلپائے نہیں۔۔۔!!
یہ بھی کہ خواتین پر نظر پڑتے ہی آپکی نگاہیں خودبخود جھک کر راستہ بدل جائیں۔۔!!
اور یہ بھی کہ آپ محبت کریں تو اسے نکاح سے آراستہ کریں۔۔!!
اور یہ مردانگی ہے کہ آپکی غیرت گوارا نہ کرے کی آپ بطور بھائی بہن کا حق(وراثت) کھائیں۔۔!!
یہ مرد کی مردانگی کا تقاضا ہے کہ اس کا مضبوط بازو،چوڑا چھاتہ اور کرخت نگاہ ہر ہر صنف نازک کے لیے ایک محافظ کی طرح ہو۔۔!!
یہ مردانگی ہے۔۔ یہی مردانگی کا تقاضا اور ایکچول تعریف ہے۔۔!!
اور اگر آپ میں کوئی بھی بات ان نقاط سے متصادم پائی جاتی ہے تو جان لیں کہ آپ "نامردی” کا شکار ہیں۔۔۔آپکو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا اس گھمبیر مسئلے کے حوالے سے۔۔!!
ہمارے ہاں مردانگی کے حوالے سے بڑی مس کنسیپشنز پائی جاتیں ہیں تو اس حوالے سے یہ ذہن میں رکھیے کہ اگر شہوت کی زیادتی یا جنسی قوت کی فراوانی مردانگی کی علامت ہوتیں تومرانگی کا تمغہ گدھے کے گلے میں لٹکایا جاتا۔۔۔!!
لہٰذا آئندہ اگر کوئی آپکے سامنے ایسی گھٹیا اور غلیظ حرکات کا مظاہر کر کے اپنی جنسی سرکشی کو مردانگی ظاہر کرتے ہوئے ڈینگیں مارے تو سمجھ جائیں کہ وہ مرد تو نہیں۔۔ ہاں البتہ گدھا ضرور ہو سکتا۔۔!!
تحریر: ماسٹرمحمدفہیم امتیاز (نشر مکرر)
#ماسٹرمحمدفہیم
نوٹ: ( تحریر پڑھنے کے بعد خود کو ریویو ضرور کریں کہ کہیں ہم میں سے بھی کوئی نامردی کا شکار تو نہیں۔۔؟؟؟)