کیا آپ ہماری طرح کے آدمی ہیں
آپ چشمے یا مصنوعی بتیسی تو نہیں لگاتے؟
آپ کا کوئی عضو ربڑ کا تو نہیں
بدن پر کہیں خراشیں تو نہیں
نہیں ؟
پھر ہم آپ کو کیسے کوئی چیز عنایت کر سکتے ہیں
اچھا !!!
روئیے مت !
اپنا ہاتھ کھولیے
خالی ؟ خالی
یہ لیجیے ہاتھ
اس سے آپ کے من کی مراد پوری ہوسکتی ہے
آپ کے لیے چائے بنائے گا
اور انگلیاں پھیر کر دوران ِسر درد کار مسیحائی کرے گا
اور جو کچھ آپ کہیں گے وہ بھی
کیا آپ اس سے شادی کریں گے؟
یہ گارنٹی شدہ ہے
یہ آخری وقت میں آپ کی آنکھیں بند کرے گا
اور اداسی کو تحلیل کرے گا
ہم نے نمک سے کچھ نیا سٹاک تیار کیا ہے
ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کلی طور پر برہنہ ہیں
اس سوٹ کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟
سیاہ و کرخت مگر زیادہ چست نہیں
کیا آپ اس سے شادی کریں گے؟
یہ واٹر پروف ، فائر پروف ، دیرپا اور بم پروف بھی ہے
یقین کیجیے( اتنا دیر پا کہ) آپ کو اس کا کفن دیا جاسکتا ہے
سنیے !
اب آپ کا سر خالی ہے
میرے پاس اس کا حل ہے
” مہ جبین ! یہاں آئیے ، الماری سے باہر ”
یہ کورے کاغذ کی طرح ہے
اس کی بابت آپ کا کیا خیال ہے؟
یہ پچاس سال میں چاندی ہوجائی گی
اور آدھی صدی بعد سونا
ایک جاندار گڑیا
جہاں سے بھی دیکھیے آپ
یہ سلائی اور رسوئی کا کام کرسکتی ہے
یہ آپ کو بہلانے کے لیے مسلسل بول سکتی ہے
یہ مکمل طور پر کام کر رہی ہے
اس میں ایک نقص بھی نہیں
اگر آپ کو زخم ہیں تو یہ مرہم ہے
اگر آپ آنکھ ہیں تو یہ پینٹنگ ہے
جناب !
یہ آپ کا آخری موقع ہے
کیا آپ اسے بیاہیں گے؟
بیاہ لیں گے؟
کیا آپ اسے بیاہ لیں گے ؟
شاعرہ : ِسلویا پلاتھ
مترجم : ظہور منہاس
Original title : The Applicant
Published in 1963
Sylvia Plath ( October 27, 1932 – February 11, 1963) was an American poet, novelist, and short story writer. She is credited with advancing the genre of confessional poetry and is best known for The Colossus and Other Poems (1960), Ariel (1965), and The Bell Jar, a semi-autobiographical novel published shortly before her suicide in 1963. The Collected Poems was published in 1981, which included previously unpublished works. For this collection Plath was awarded a Pulitzer Prize in Poetry in 1982, making her the fourth to receive this honour posthumously.
#worldwomenday
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3883657255198112

لوگ اوکھلی میں سر دیتے ہیں اس بچی نے اوون میں سر دے دیا تھا۔ اللہ مغفرت فرمائے۔ آمین۔
عمدہ حضرت