منتخب نظمیں
جشن تذلیل چھوٹے ہوتے، جب سکول میں مرغے بنتے تھے،…
جشن تذلیل
چھوٹے ہوتے،
جب سکول میں مرغے بنتے تھے،
تذلیل کے کرب سے نا واقف چوزوں کی طرح،
کچھ دیر کے بعد،
پھر چوں چوں کرنے لگتے تھے۔
اب اپنے اپنے ڈربوں میں، سب بسمل مرغ کے رقص کا منظر،
ان پتھرائی
آنکھوں میں سجا کے
بانگ بھی دینا بھول گئے۔
ہم کون نسل کے مرغے ہیں،
اے کاش اصیل ہی بن پاتے
جمال شاہ
"Celebration of a Dehumanized existence”
by "Jamal Shah”
at PNCA