منتخب نظمیں
تسلیوں سے، تشفیوں سے دلاسوں اور ڈھارسوں سے ہمارے…

تسلیوں سے، تشفیوں سے
دلاسوں اور ڈھارسوں سے
ہمارے لہجے
تمہیں ہمیشہ بھرے ملیں گے کبھی جو دو رُخے منظروں سے اوب جاؤ
تو ہم سے ملنا۔۔۔۔۔۔
کہ اِس دام گاہ کی پُر فریب راہ میں
ہمارے جیسے دریدہ دامن
خدا گواہ ہے، کھرے ملیں گے! افشاں فردوس🖋️


