منتخب نظمیں
دُوسری ہجرت پھر مرے مکّہ سے پیغمبر ہجرت کر کے چل…
دُوسری ہجرت
پھر مرے مکّہ سے پیغمبر
ہجرت کر کے چلا گیا ہے
اور اب پھر سے
کعبہ کہ رَم خوردہ بُت
اصنامِ طلائی
اپنی اپنی مسند پہ آ بیٹھے ہیں
سچ کا لہُو
اُن کے قدموں میں
عُنّابی قالین کی صُورت بچھا ہُوا ہے
کمخوابی خیموں کے اندر
بزمِ حریفاں پھر سجتی ہے
کذب و ریا کی دَف بجتی ہے
احمد فراز