منتخب غزلیں

سجدے میں دکھاوا ہو تو سجدہ نہیں ہوتا گردن کے جھکان…

سجدے میں دکھاوا ہو تو سجدہ نہیں ہوتا
گردن کے جھکانے سے عبادت نہیں ہوتی
…..
نامور مزاح نگار ماہنامہ ظرافت کے مدیر اور شاعر ” ضیاءالحق قاؔسمی “ کا یومِ ولادت
05؍فروری 1936
( پیدائش : 05؍فروری 1936ء – وفات : 26؍اکتوبر 2006ء )
منتخب کلام
دل کے زخموں پہ وہ مرہم جو لگانا چاہے
واجبات اپنے پرانے وہ چکانا چاہے
میری آنکھوں کی سمندر میں اترنے والا
ایسا لگتا ہے مجھے اور رلانا چاہے
دل کے آنگن کی کڑی دھوپ میں اک دوشیزہ
مرمریں بھیگا ہوا جسم سکھانا چاہے
سیکڑوں لوگ تھے موجود سر ساحل شوق
پھر بھی وہ شوخ مرے ساتھ نہانا چاہے
آج تک اس نے نبھایا نہیں وعدہ اپنا
وہ تو ہر طور مرے دل کو ستانا چاہے
میں نے سلجھائے ہیں اس شوخ کے گیسو اکثر
اب اسی جال میں مجھ کو وہ پھنسانا چاہے
میں تو سمجھا تھا فقط ذہن کی تخلیق ہے وہ
وہ تو سچ مچ ہی مرے دل میں سمانا چاہے
اس نے پھیلائی ہے خود اپنی علالت کی خبر
وہ ضیاؔ مجھ کو بہانے سے بلانا چاہے
……..
میں لحاف ہوں کسی اور کا، مجھے اوڑھتا کوئی اور ہے
میری بابرہ تو شریف ہے، تیری بابرہ کوئی اور ہے
میں شکار ہوں کسی اور کا، مجھے مارتا کوئی اور ہے
میں رقیب ہوں کسی اور کا، مجھے تاڑتا کوئی اور ہے
مجھے چکروں میں پھنسا دیا، مجھے عشق نے تو رلا دیا
میں تو مانگ تھی کسی اور کی، مجھے مانگتا کوئی اور ہے
ہے عجیب نظام زکوۃ کا، میرے ملک میں میرے دیس میں
اسے کاٹتا کوئی اور ہے، اسے بانٹتا کوئی اور ہے
یہ سیاسیات کا کھیل ہے، یہ منافقوں ہی کی جیل ہے
یہاں بھونکتا کوئی اور ہے، یہاں کاٹتا کوئی اور ہے
عجب آدمی ہے یہ قاؔسمی، اسے بے قصور ہی جانیے
یہ تو یار ہے کسی اور کا، اسے چھیڑتا کوئی اور
…….
خود خدا نے مجھے بھیجا ہے حکومت کے لیے
میں سمجھتا ہوں کہ زمانے کی ضرورت کیا ہے؟
مشورہ کوئی نہیں آپ سے مانگا میں نے
آپ کو ٹانگ اڑانے کی ضرورت کیا ہے؟
…….
کوئی گاہک لوٹ جائے یہ ممکن ہی نہیں
میں نے حاصل کر لیا ہے سیلزمینی میں کمال
ایک گاہک کو ضرورت ٹائلٹ پیپر کی تھی
میں نے اس کو دے دیا ہے اس کے بدلے ریگ مال
……….
بے ربط سی تحریر عبارت نہیں ہوتی
ہاتھوں کی لکیروں میں تو قسمت نہیں ہوتی
سجدے میں دکھاوا ہو تو سجدہ نہیں ہوتا
گردن کے جھکانے سے عبادت نہیں ہوتی
وہ شخص محبت سے ہمیشہ رہا محروم
اوروں کے لیا جس میں محبت نہیں ہوتی
چہرے کا سنگھار کبھی کام نا آیا
سیرت کے بنا کبھی صورت نہیں ہوتی
شاہکا ر کی تکمیل میں شامل نا ہو گر فکر
تصویر تو بن جاتی ہے مورات نہیں ہوتی
……………………….


متعلقہ تحاریر

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/