منگل, مئی 19, 2026
الرئيسيةمنتخب غزلیںمولانا حسرتؔ موہانی دِل میں کیا کیا ہَوَسِ دِید ب...

مولانا حسرتؔ موہانی دِل میں کیا کیا ہَوَسِ دِید ب…

مولانا حسرتؔ موہانی
دِل میں کیا کیا ہَوَسِ دِید بڑھائی نہ گئی
رُو برُو اُن کے مگر، آنکھ اُٹھائی نہ گئی

ہم رَضا شیوہ ہیں تاوِیلِ سِتَم خود کر لیں،
کیا ہُوا، اُن سے، اگر بات بنائی نہ گئی

یہ بھی آدابِ محبّت

نے گوارا نہ کِیا
اُن کی تصویر بھی آنکھوں سے لگائی نہ گئی

ہم سے پُوچھا نہ گیا، نام و نِشاں بھی اُن کا
جُستُجُو کی کوئی تمہِید اُٹھائی نہ گئی

دِل کو تھا حَوصْلَۂ عَرْضِ تَمنّا، سو اُنھیں
سَر گُزَشْتِ شَبِ ہِجراں بھی سُنائی نہ گئی

غمِ دُورِی نے کشاکش تو بہت کی، لیکن!
یاد اُن کی، دلِ حسرتؔ سے بُھلائی نہ گئی


RELATED ARTICLES
- Advertisment -

Most Popular

تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/