بیگم نے سارا دن سردی میں کپڑے دھوئے تھے، وہ تھکی …
بیگم نے سارا دن سردی میں کپڑے دھوئے تھے، وہ تھکی ہوئی تھی کچھ پکانا نہیں چاہ رہی تھی
اس نے تلی ہوئی مچھلی کی فرمائش کر دی، ماں کو بخار کے بعد کمزوری محسوس ہو رہی تھی
اس نے دیسی مرغی کی یخنی کا حکم دے دیا
بچے برگر شوارمے مانگ رہے تھے اور اس کی جیب میں صرف ایک ہزار روپیہ تھا
وہ دل گرفتگی کے عالم میں کبھی بیوی کا تھکن زدہ چہرہ دیکھتا تو کبھی ماں کی حالت دیکھ کر اس کا دل کٹ کر رہ جاتا
بچے پر امید نظروں سے اس کی طرف دیکھ رہے تھے
یہ مہینے کے آخری دن تھے
وہ بے چارا اس صورت حال سے گھبرا گیا
اپنی غربت اور بے بسی پر اسے رونا آ رہا تھا، اس کے دل میں منفی خیالات جڑ پکڑنے لگے
اچانک اس نے ایک فیصلہ کیا اور گھر سے باہر نکل گیا
کچھ دیر بعد رکشہ لے کر آیا اور سب اہل خانہ کو لے کر سسرال چلا آیا
رکشے والے کو آنے جانے کا چار سو دے کر اگلے دن کیلئے چھ سو بچا لیا
پریشانیوں کا حل صرف خودکشی نہیں ہوتی
سمجھدار بندہ رستہ نکال ہی لیتا ہے
😊😊