منتخب غزلیں

بہت حسین بڑی پر بہار گزری ہے وہ زندگی جو سرِ کُو…

بہت حسین بڑی پر بہار گزری ہے
وہ زندگی جو سرِ کُوئے یار گزری ہے

وہی کہ جو تھی سرِ بزم غیر کی جانب
وہی نگاہ مرے دل کے پار گزری ہے

نیا شگوفہ ہے کِھلنے کو پھر کوئی شاید
چمن سے بادِ صبا سوگوار گزری ہے

یہ اور بات ہے وہ سہ گیا اسے ورنہ
دلِ حزیں پہ خرابی ہزار گزری ہے

نہ راز پا سکی پھر بھی غمِ محبت کا
رہِ جنوں سے خرد بار بار گزری ہے

اسی میں ان کی خوشی کا تھا راز پوشیدہ
جو بات مجھ کو بہت ناگوار گزری ہے

کچھ ایسا رنگ جمایا خزاں نے گلشن میں
کہ ڈرتی کانپتی فصلِ بہار گزری ہے

سمجھ سکے گا وہی میرے غم کو اے ساحرؔ
کہ جس کی زندگی بے اختیار گزری ہے

(ساحر بھوپالی)

انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی

متعلقہ تحاریر

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/