منتخب نظمیں
میرے پاس دنیا کو سنانے کے لیے کچھ گیت ہیں اور …
میرے پاس
دنیا کو سنانے کے لیے کچھ گیت ہیں
اور بتانے کے لیے کچھ باتیں
میں رد کیے جانے کی لذت سے آشنا ہوں
اور پذیرائی کی دل نشیں مسکراہٹ سے
بھرا رہتا ہوں
میرے پاس
ایک عاشق کی وارفتگی
در گذر اور بے نیازی ہے
تمہاری اس دنیا میں
میرے پاس کیا کچھ نہیں ہے
وقت اور تم پر اختیار کے سوا ؟
________________
ابرار احمد