منتخب نظمیں

تمہارے لوٹ جانے کے بعد میرے پاس بہت سی چیزیں جمع ہ…

تمہارے لوٹ جانے کے بعد میرے پاس بہت سی چیزیں جمع ہونے لگی ہیں

بے وجہ دوڑتے بھاگتے دن
بے سود رینگتی راتیں
اور رائگاں جاتی سرمئی شامیں….
میرے ہاتھ سے کھوئی گئی مسکراہٹ
دن کی آخری حد پر دھیان میں اگتی نظمیں
بے سبب کھینچی گئی بہت سی تصویریں
نئے تلاشے گئے گیت
( اکیلے سنے گئے گیت)
سورج ڈوبتے وقت گاڑیوں سے لدی پھندی سڑکیں
اور شہر کی ویرانی
تمہارے نام روز لکھا جانے والا ایک خط
اور اس خط میں تحریر نہ کی جانے والی باتیں
شام کی چائے پہ ایک ان چھوا کپ
بات بات پہ بے تحاشہ ہنسی
بات بات پہ آنکھوں میں در آنے والا نم…
سماعت میں گونجتی چلے جانے والی آواز
اور ہاتھوں میں سرایت کر جانے والی ٹھنڈک…

تمہارے لوٹ جانے کے بعد
میرے پاس بہت سامان جمع ہو گیا ہے
اور اسکو دنیا کی نظروں سے دور
حفاظت سے رکھنے کیلیے
نظم سے بہتر کوئی پناہ گاہ نہیں.

سیماب ظفر ❤️
#mahe


متعلقہ تحاریر

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/