عالمی ادب

آج اردو کے نامور ادیب، شاعر اور نقاد شمس الرحمن فا…

آج اردو کے نامور ادیب، شاعر اور نقاد شمس الرحمن فاروقی صاحب کا یوم پیدائش ہے، اس موقع پر انکے انٹرویو سے ایک انتخاب احباب کی نظر :

سلیم فواد کندی : کئی چاند تھے سرِ آسماں، لکھنے کا خیال آپ کے ذہن میں کیسے آیا۔۔؟

شمس الرحمن فاروقی : میں نے سنہ 1999 میں اور اس کے اگلے ایک دو برسوں میں کچھ طویل افسانے اٹھارویں صدی کے بعض بڑے اردو شعراء اور اس کے زمانے کی ادبی تہذیب کے بارے میں لکھے تھے۔۔ حسن اتفاق کہ وہ بہت مقبول ہوئے۔۔ کچھ لوگوں نے فرمائش کی کہ داغ کے بارے میں بھی افسانہ لکھا جائے تو خوب ہو۔۔ میں نے داغ کے حالات زندگی پر کچھ غور کیا تو مجھے محسوس ہوا کہ داغ کی والدہ کا کردار کئی معنی میں افسانے کا موضوع بن سکتا ہے۔۔ وزیر خانم کا حسن و جمال، ام کی علمی اور تہذیبی لیاقت، ان کے مزاج میں اشرافیہ کا انداز، اپنی زندگی کے بارے میں اہم فیصلے خود کرنے اور اپنی راہ خود تلاش کرنے کے ارادے، یہ سب باتیں انہیں اپنی صدی کی عورتوں میں ممتاز کرتی ہے۔۔ پھر یہ کہ ان کے پاس سب کچھ ۔۔
لیکن انہیں حاصل کچھ نہ ہو سکا۔۔ کچھ ایسا ہی حال ان کے زمانے کی دہلی کا تھا، کہ دہلی میں اس زمانے میں ہر طرح کی اعلیٰ لیاقت کے حامل لوگ، ہر فن میں کامل استاد موجود تھے، لیکن دہلی کا انجام بھی وزیر خانم جیسا ہوا کہ اس سب کے نصیب میں محرومی اور تاراجی ہی آئی۔۔ اس طرح مجھے وزیر خانم اور انکے زمانے کی دہلی ایک دوسرے کا آئینہ معلوم ہوئے۔۔ ان وجوہ کی بنا پر میں نے یہ ناول لکھنا بہتر ، بلکہ ضروری سمجھا۔۔۔

سلیم فواد کندی : اس ناول میں جو تاریخی حقائق موجود ہیں ان کو آپ نے پہلے نوٹ کیا اور پھر ضرورت کے مطابق لکھتے وقت استفادہ کیا، یا پھر تمام چیزیں یاداشت پر مبنی ہیں۔۔؟

شمس الرحمن فاروقی : زیادہ تر تو ایک عمر کے مطالعے اور پرانی باتوں، رسوم ورواج، طور طریقوں، تہذیبی مظاہر کے مشاہدے اور حافظے میں محفوظ باتوں پر ہی مبنی ہے۔۔ لیکن جہاں کسی تاریخی واقعے کے بارے میں سند یا تفصیل کی ضرورت پڑی، وہاں میں نے کتابیں دیکھیں۔۔

•••••
حوالہ : سہ ماہی آبشار شمارہ نمبر 5
انتخاب و ٹائپنگ احمد بلال



بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2891852681045246

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/