منتخب نظمیں
چھوڑ تلاطم باہر کا دیکھ تماشا اندر کا جانے والا …

چھوڑ تلاطم باہر کا
دیکھ تماشا اندر کا
جانے والا ننگے پاؤں
راہ ميں جنگل کیکر کا
سینے میں بس جاتا ہے
درد نوکیلے منظر کا
قید سے چھوٹے پنچھی کو
رستہ یاد نہیں گھر کا
خیر ہو پیلے پتوں کی
سخت ہےجھونکا صر صرکا
لڑنا سیکھ تھپیڑوں سے
تیور دیکھ سمندر کا
شیشے جیسی لڑکی پر
دل آیا ہے پتھر کا
سحرعلی
