#hamidnaved ملٹی نیشنل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز…
ملٹی نیشنل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ چل رہی تھی۔ اچانک وارڈ روب پر لٹکے قیمتی کوٹ کی جیب میں سے موبائل کی گھنٹی بجی۔ پاس کھڑے ایک صاحب نے جلدی سے فون نکال کر ریسیو کیا، دوسری طرف خاتون کی آواز تھی۔۔۔!!!
"ہیلو سویٹ ھبی! میں آج دفتر سے جلدی گھر جا رہی تھی سوچا تھوڑی شاپنگ کر لوں، میرے پاس تمھارا کریڈٹ کارڈ ہے۔ میں سوچ رہی ہوں وہ جو پچھلے ہفتے جیولری کی دکان پر ڈائمنڈ کا سیٹ دیکھا تھا۔ تقریباً 2000 ڈالرز کا، کیا وہ خرید لوں؟"
صاحب: "ہاں ڈارلنگ! خرید لو، کوئی بات نہیں۔۔۔!"
خاتون: "ارے ہاں، یاد آیا وہ پراپرٹی ایجنٹ بھی تو راستے ہی میں پڑتا ہے، تم نے جو اُسے 3 ملین ڈالر کے بنگلے کیلئے کہا تھا، اُسے پھر کنفرم کر دوں۔۔؟"
صاحب : "ہاں بھئی کر دو کنفرم، لیکن پلیز میں میٹنگ میں ہوں۔۔۔!"
خاتون: "اوہ، سو سویٹ! میں دنیا کی کتنی خوش قسمت خاتون ہوں کہ مجھے تم جیسا پیار کرنے والا ھبی (شوہر) ملا۔۔۔!، صرف ایک آخری بات، تمھیں تو پتہ ہے مجھے سپورٹس کار کا بہت شوق ہے۔ مجھے ایک نئی سپورٹس کار بہت اچھی لگ رہی ہے، ابھی وہیں شو روم میں ہی کھڑی ہوں ،اگر بولو تو تمھارے کریڈٹ کارڈ سے 1.5 ملین ڈالرز کی یہ گاڑی بھی خرید لوں۔۔۔؟"
صاحب: "اچھا۔۔! ٹھیک ہے وہ بھی خرید لو، آخر ساری دولت تمھارے لیے ہی تو ہے۔۔۔!"
خاتون: "تھینک یو سویٹ ہارٹ!!!! آئی لو یو ویری مچ، بائے بائے، ٹیک کیئر۔۔۔!!"
ان صاحب نے بھی جلدی جلدی بائے کہہ کر فون واپس کوٹ کی جیب میں رکھا اور واپس باقی ڈائریکٹرز کی طرف مڑ کر پوچھا۔۔۔!!
"یار! یہ کوٹ کس کا تھا۔۔۔؟"