منتخب نظمیں
نعت رسولِ مقبول ﷺ – عنبرین حسیب عنبر ہے جہاں محو …
نعت رسولِ مقبول ﷺ – عنبرین حسیب عنبر
ہے جہاں محو خود نمائی میں
خوش ہوں میں آپ ﷺ کی گدائی میں
اسمِ احمد ﷺ ورق پہ لکھتے ہی
آ گیا نور روشنائی میں
بھیجتی ہوں درود آقا ﷺ پر
میں فرشتوں کی ہم نوائی میں
کس سے تشبیہ دوں مرے آقا ﷺ
آپ سا کون ہے خدائی میں
مل گیا ربّ ِ کائنات مجھے
سرورِ دیں کی رہنمائی میں
آپ ﷺ کی چشمِ مہرباں سے ہیں
دو جہاں کاسہء گدائی میں
مجھ کو بھی اذنِ حاضری آقا ﷺ
جان ہے کربِ نارسائی میں
لاکھ بدلے چلن زمانے کا
میں رہوں عشقِ مصطفائی ﷺ میں
نعت کہنے میں ہے جو سرشاری
وہ کہاں ہے غزل سرائی میں