منتخب نظمیں
نعتِ رسول ﷺ – تسنیم عابدی ازل سے تابہ ابد سلسلہ م…

نعتِ رسول ﷺ – تسنیم عابدی
ازل سے تابہ ابد سلسلہ ملایا گیا
جہاں کو نورِ محمدﷺ سے جگمگایا گیا
یہ کائنات بنائی نہیں گئی تھی ابھی
مرے رسولﷺ کا پیکر مگر بنایا گیا
بہت تھی عالمِ انسانیت اندھیرے میں
طلوعِ شمسِ نبوت کا وقت لایا گیا
وہاں وہاں تری رحمت کے معجزے بکھرے
جہاں جہاں مرے سرکار ﷺتیرا سایہ گیا
زمانہ نطقِ الہی کا لطف لینے لگا
قران لحنِ محمد ﷺسے جو سنایا گیا