عالمی ادب

ابن رشد کا تفحص آفرین ہے، صد آفرین ہے. بورخیس جیس…

ابن رشد کا تفحص
آفرین ہے، صد آفرین ہے. بورخیس جیسا خلاق اور ذہین لکھاری بھی کم ہی نظر سے گزرا ہے. '' ابن رشد کا تفحص '' یہ کہانی بورخیس کے مطالعہ بسیار، جستجو اور تبحر علمی کا شاہکار ہے. اس کہانی کا مرکزی خیال دراصل انسانی شکست کا عمل ہے یعنی وہ حالات جب خلاق سے خلاق ذہن کا مقسوم محض شکست ہی ہوتی ہے. یہ شکست انسان کی کوتاہ قامتی کا علم نہیں بلکہ اس کے اپنے انسانی امکانات کو پا لینے کی جستجو اور اس میں ناکام رہنے اور ناگزیرا ناکام رہنے، کی علامت ہے. بورخیس کا خیال ہے کہ مختلف رفت وگذشت تمدنوں کو اپنی تمامتر تخلیقی قوت ندرت اور بوالعجبی کے ساتھ سمجھ لینا اس آدمی کے لیے ممکن نہیں جو ان تمدنوں کا پروردہ نہیں. کیونکہ ہر انسان اپنے ماحول کا پروردہ ہوتا ہے اور اس ماحول کے دیے ہوئے تصورات کے سہارے ہی دوسروں کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے اس طرح یہ تصورات خود تفہیم کی راہ میں رکاوٹ بن جاتے ہیں. ابن رشد کی وساطت سے بورخیس نے شکست کے اس عمل اور نا گزیری کو پیش کیا ہے. یہ تو قارئین کو معلوم ہو گا کہ تمام مسلمان فلسفیوں میں تنہا ابن رشد ارسطو کا صحیح ترین مقلد اور محقق تھا. نوافلاطونیت جسے مسلمانوں اور اس سے پہلے یہودیوں اور نصرانیوں کی مذہبی ضرورت نے جنم اور فروغ دیا تھا مسلمان حکما کا من بھاتا کھاجا ثابت ہوی. نتیجتاً ارسطو کی خالص منطقیت اور عقل پسندی جسے ارسطاطالیسیت کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے کساد بازاری کا شکار ہوی.. جہاں تک یونانی فلسفے، منطق اور طب کاتعلق تھا ان کو سمجھنے میں ابن رشد کو کوئی خاص دقت نہیں ہوی لیکن جب وہ ارسطو کی فن شعر پر نامکمل کتاب '' بوطیقا'' کی تلخیص اور شرح لکھنے بیٹھا تو اچھی خاصی مصیبت میں پڑ گیا اس میں دو لفظ یعنی '' المیہ '' اور '' طربیہ '' وبال جان بن گئے. ان کی تفہیم کا دارومدار ڈرامے اور تھیٹر پر تھا جن کی کوئی روایت عربی میں موجود نہ تھی. ابن رشد نے اس سلسلے میں عربی لغات سے بھی رجوع کیا مگر بے سود…. انہیں دو کلیدی الفاظ کی ماہیت کو کماحقہ نہ سمجھ سکنے کو بورخیس نے ابن رشد کی شکست سے تعبیر کیا ہے. اس شکست میں ابن رشد کی کوئی کوتاہی شامل نہ تھی بلکہ بورخیس کا خیال ہے کہ اپنے تمدنی سانچوں میں مقید ہونے کے باعث ابن رشد بہ کوشش بسیار بھی یونانی ڈرامے کے ان دو کلیدی اصطلاحات کے معنی کے صحیح تعین سے عاجز ہی رہتا ہے..


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2748050972092085

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/