منتخب نظمیں
میں ، نکہت اور سونا گھر تیز ہوا میں بجتے در لمبے…

میں ، نکہت اور سونا گھر
تیز ہوا میں بجتے در
لمبے صحن کے آخر پر
لال گلاب کا تنہا پھول
.
اب میں اور یہ سونا گھر
تیز ہوا میں بجتے در
دیواروں پر گہرا غم
کرتی ہے آنکھوں کو نم
گئی دنوں کی اڑتی دھول
.
منیر نیازی