منتخب غزلیں

ﺟِﺪھر ﺩﯾﮑﮭﻮ ﮨﺠﻮﻡِ ﺭﮨﺒﺮﺍﮞ ﮨﮯ ﮐِﺪھر ﮈﮬﻮﻧﮉﻭﮞ ﻣ…

ﺟِﺪھر ﺩﯾﮑﮭﻮ ﮨﺠﻮﻡِ ﺭﮨﺒﺮﺍﮞ ﮨﮯ
ﮐِﺪھر ﮈﮬﻮﻧﮉﻭﮞ ﻣﺮﺍ ﺭﮨﺰﻥ ﮐﮩﺎﮞ ﮨﮯ

ﺟﺮﺱ ﮐﯽ ﮨﺮ ﺻﺪﺍ ﺍﺏ ﺭﺍﺋﮕﺎﮞ ﮨﮯ
ﺗﺒﺎﮨﯽ ﮐﺎﺭﻭﺍﮞ ﺩﺭ ﮐﺎﺭﻭﺍﮞ ﮨﮯ

ﻟﮩﻮ ﮐﯽ ﺑُﻮ ﮨﮯ، ﺁﺗﺶ ﮨﮯ ﺩُﮬﻮﺍﮞ ﮨﮯ
ﺑﮩﺮ ﺳُﻮ ﮔﻠﺴﺘﺎﮞ ﺟﻨﺖ ﻧﺸﺎﮞ ﮨﮯ

ﻣﻌﺎﺫ ﺍﻟﻠﮧ ﭘﺴﺘﯽ ﮐﯽ ﺑﻠﻨﺪﯼ
ﺯﻣﯿﮟ ﺍُﻭﭘﺮ ﮨﮯ، ﻧﯿﭽﮯ ﺁﺳﻤﺎﮞ ﮨﮯ

ﻭﮦ ﺍﯾﻤﺎﮞ ﮐﺎ ﺻﻔﺎﯾﺎ ﮐﺮ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍﺏ ﺍُﻥ ﮐﺎ ﺷُﻐﻞ، ﺍﺳﺘﺤﺼﺎﻝِ ﺟﺎﮞ ﮨﮯ

ﻟُﮩﻮ ﮐﮯ ﮔﮭﻮﻧﭧ ﭘﯿﻨﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﯿﻨﺎ
ﻏﻨﯿﻤﺖ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺳﺎﻗﯽ ﻣﮩﺮﺑﺎﮞ ﮨﮯ

ﺣﻔﯿﻆؔ ﺟﺎﻟﻨﺪﮬﺮﯼ

المرسل: فیصل خورشید


متعلقہ تحاریر

19 Comments

  1. نہ ہی اکادمی ادبیات کے صدر نشین،نہ ترقی پسند مصنفین کے ہمرکاب اور نہ ہی ریڈیو کے پروڈیوسر ۔۔۔۔لوگ تو اُن کے لِکھے گئے قومی ترانے پر اُنگلیاں اُٹھانے سے باز نہیں آتے۔۔تو اُن کو شاعِر کون تسلیم کرے گا!! جبکہ جناب حفیظ جالندھری ایک قادرالکلام شاعِر تھے جِنکو قلَم اور لفظوں پہ مُکمّل دسترَس حاصِل تھی
    ابوالاثر جناب جالندھری مترنم تھے اس لیے انہوں نے ہمیشہ ایسے لفظوں کا انتخاب کیا جو غنائیت کے پیکر پر پورے اترتے ہیں۔ غنائیت کا سبب ان کی گیت نگاری بھی ہے۔ انہوں نے دوسری جنگ عظیم کے زمانے میں فوجی گیت لکھے تھے اور گیت کو بھی انہوں نے نئے پیکر عطا کیے۔ شاید اسی لیے آج تک حفیظ جالندھری کی شناخت ابھی تو میں جوان ہوں کے حوالے سے کی جاتی ہے۔ بلا شبہ یہ ایک پر اثر گیت ہے کیوں کہ اس میں جو الفاظ استعمال کیے گئے ہیں وہ اپنی جگہ پر نگینے کی طرح جڑے ہوئے ہیں اور سامع کے دل پر گہرا اثر چھوڑتے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ حفیظ کی غزلوں کا سرمایہ کافی ہے اور حفیظ خود کو غزل گو کہلوانا پسند کرتے تھے۔ انہوں نے غزل میں بہت سے نئے تجربات کیے۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ سلیس زبان کا استعمال کیااور گرد و پیش کے واقعات کو اپنی غزلوں کا موضوع بنایا۔ ایک طرح سے انہوں نے غزل کو فطری پوشاک عطا کی۔۔۔یہ ایک الگ بات ہے کہ جام چڑھا کر شاعری سنانے والوں نے جناب حفیظ جالندھری کو بھی اُسی سلوک سے نوازا جو احسان دانش،ساغر صدیقی اور اقبال ساجد سے رواء رکھا گیا مگر قلم تو حق کی عطاء ہوتا ہے ۔اسی قلم سے علامہ اقبال شکوہ جواب شکوہ تحریر فرماتے ہیں اور اسی قلم سے حفیظ جالندھری شاہنامہ اسلام لکھ کر امر ہو جاتے ہیں۔ حکیم خلیق الرحمٰن

    ہم میں ہی تھی نہ کوئی بات، یاد نہ تُم کو آ سکے​
    تم نے ہمیں بُھلا دیا ، ہم نہ تمہیں بُھلا سکے​

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/
slot gacor scatter hitam
ssh account
slot gacor
slot online