آج عورتوں کا عالمی دن ھے، عورت کی تکریم کریں ، عور…

آج عورتوں کا عالمی دن ھے، عورت کی تکریم کریں ، عورت سے اذنِ سفر مانگیں۔

”سفر مجھ کو صدائیں دے رھا ھے“

مجھے اذنِ سفر دے مہرباں عورت
میں عمروں کا تھکا ھارا مسافر ھُوں
تِری چھتنار چھاؤں میں
چلا آیا ھُوں پل بھر کے لیے.

اگلا سفر مجھ کو صدائیں دے رھا ھے
راستے پھر سے مجھے آواز دیتے ھیں

مجھے اپنے دُکھوں کی بے کرانی سے
نجاتِ کرب کا اک پَل
فقط اک پَل عنایت کر
میں اپنی عمر کی ساری اُداسی
ڈھیر کر دوں گا تِرے شفاف قدموں میں

مجھے اپنی محبت کے سمندر سے
فقط دو چار اشکوں کی رَطُوبت دے
کہیں سے ٹُوٹ کر بکھری ھوئی اپنی کہانی میں
مجھے اک لفظ لکھنے کی سعادت دے
مجھے وہ خواب چننے کی اجازت دے
جو بِن دیکھے تیری آنکھوں میں بکھرے ھیں

میں اپنا جسم اوڑھے کب سے بیٹھا ھُوں
مجھے پہچان ، مجھ کو آشنائی دے
مجھے قیدِ بدن سے اَب رھائی دے
مجھے لمبی جدائی دے

مجھے اُس ھجر لمحے کی بشارت دے
جو مِلتا ھے ابد کے اُس کنارے سے
کسی روشن ستارے سے
زمینی خواھشوں سے ماورا کر دے
مجھے اپنے دُکھوں کی انتہا کر دے
میرے اگلے سفر کی ابتدا کر دے

مجھے زادِ سفر دے کر
خود اپنے ھاتھ سے رخصت بھی کر
انجان دیسوں کی طرف ، اُن منزلوں کی سمت
جن سے راستے کترا کے چلتے ھیں
مجھے جلدی ھے ، جانا ھے
تِرے ھر درد کا تریاق لانا ھے

فشارِ وقت سے پہلے
مجھے واپس بھی آنا ھے
سفر آغاز کرنے دے
مجھے اے مہرباں عورت

”نصیر احمّد ناصر“


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

Leave your vote

0 points
Upvote Downvote

Total votes: 0

Upvotes: 0

Upvotes percentage: 0.000000%

Downvotes: 0

Downvotes percentage: 0.000000%

جواب چھوڑیں
تفکر ڈاٹ کام

Hey there!

Forgot password?

Forgot your password?

Enter your account data and we will send you a link to reset your password.

Your password reset link appears to be invalid or expired.

Close
of

Processing files…

situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/.