عکسِ خیال

کیا اِس سے زیادہ پر اثر شاعری اور نغمگی ممکن ھے؟ …


کیا اِس سے زیادہ پر اثر شاعری اور نغمگی ممکن ھے؟

فیض کی اس نظم ”آج بازار میں پا بجولاں چلو“ کو نیرہ نُور نے کمال خوبصورتی سے گایا۔

آپ بھی سنیں۔

آج بازار میں پا بجولاں چلو
چشمِ نَم ، جانِ شوریدہ کافی نہیں
تہمتِ عشق پوشیدہ کافی نہیں

آج بازار میں پابجولاں چلو

دَست اَفشاں چلو ، مَست و رَقصاں چلو
خاکِ برسر چلو ، خُوں بہ داماں چلو
راہ تکتا ھے سب شہرِ جاناں ، چلو

آج بازار میں پابجولاں چلو

حاکمِ شہر بھی ، مجمعِ عام بھی
صُبحِ ناشاد بھی ، روزِ ناکام بھی
تیرِ الزام بھی ، سنگِ دشنام بھی.

اِن کا دم ساز ، اپنے سِوا کون ھے ؟؟
شہرِ جاناں میں اَب با صفا کون ھے ؟؟
دستِ قاتل کے شایاں رھا کون ھے ؟؟

رختِ دل باندھ لو ، دل فگارو چلو
پھر ھمِیں قتل ھو آئیں یارو ، چلو

آج بازار میں پابجولاں چلو

”فیض احمد فیض“

بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/