عکسِ خیال

لاکھ ضبطِ خواھش کے بے شمار دعوے ھوں اُس کو بھُول ج…

لاکھ ضبطِ خواھش کے
بے شمار دعوے ھوں
اُس کو بھُول جانے کے
بے پناہ اِرادے ھوں
اور اِس محبت کو
ترک کر کے جینے کا
فیصلہ سُنانے کو
کتنے لفظ سوچے ھوں

دل کو اُس کی آھٹ پر
برَملا دھڑکنے سے
کون روک سکتا ھے ؟

پھر وفا کے صحرا میں
اُس کے نرم لہجے
اور سوگوار آنکھوں کی
خُوشبوؤں کو چھُونے کی
جستجو میں رھنے سے
رُوح تک پگھلنے سے
ننگے پاؤں چلنے سے
کون روک سکتا ھے ؟

آنسوؤں کی بارش میں
چاھے دل کے ھاتھوں میں
ھجر کے مُسافر کے
پاؤں تک بھی چھُو آؤ
جِس کو لَوٹ جانا ھو
اُس کو دُور جانے سے
راستہ بدلنے سے
دُور جا نکلنے سے

کون روک سکتا ھے ؟

”نوشی گیلانی“


بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/