عکسِ خیال
"جُوتا” ھُجوم نے رُخ بدلا اور سر گنگا رام کے بت پ…
"جُوتا”
ھُجوم نے رُخ بدلا اور سر گنگا رام کے بت پر ٹُوٹ پڑا۔
لاٹھیاں برسائی گئیں ، اینٹیں اور پتھر پھینکے گئے۔ ایک نے اُس کے منہ پر تارکول مَل دیا۔ دُوسرے نے بہت سے پرانے جُوتے جمع کیے اور اُن کا ھار بنا کر بت کے گلے میں ڈالنے کے لیے آگے بڑھا ھی تھا مگر پولیس آ گئی اور گولیاں چلنا شروع ھو گئیں۔
جُوتوں کا ھار پہنانے والا زخمی ھو گیا ، چنانچہ مَرھم پٹی کے لیے اُسے سر گنگا رام ھسپتال میں بھیج دیا گیا۔
"سعادت حسن منٹو”
"سیاہ حاشیے” سے اقتباس
بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house