عکسِ خیال

25 منٹ کا یہ افسانہ ”بادشاھت کا خاتمہ“ اور اس میں …


25 منٹ کا یہ افسانہ ”بادشاھت کا خاتمہ“ اور اس میں آر۔جے صائمہ کی صداکاری سننے والے کو جیسے جکڑ ھی لیتی ھے کمال کی کاوش ھے۔ جیسے منٹو کے افسانے میں ایک نئی روح پھونک دی ھو۔

آپ کی سماعتوں کی نذر ھے۔

”بادشاھت کا خاتمہ“۔

من موھن نے ریسیور رکھ دیا اور مُسکراتا ھُوا دفتر سے نکل گیا۔ رات کو دس بجے کے قریب واپس آیا اور کپڑے بدل کر میز پر لیٹ کر سوچنے لگا کہ یہ کون ھے جو اُسے فون کرتی ھے؟؟

آواز سے صرف اتنا پتہ چلتا تھا کہ جوان ھے۔ ھنسی بہت ھی مترنم تھی۔ گفتگو سے یہ صاف ظاھر ھے کہ تعلیم یافتہ اور مہذب ھے۔ بہت دیر تک وہ اس کے متعلق سوچتا رھا۔

اِدھر کلاک نے گیارہ بجائے اُدھر ٹیلی فون کی گھنٹی بجی۔ من موھن نے ریسیور اٹھایا۔’’ھیلو۔‘‘

دُوسری طرف سے وھی آواز آئی۔’’مسٹر من موھن۔‘‘

’’جی ھاں۔۔۔۔۔۔ من موھن۔۔۔۔۔۔ ارشاد۔‘‘

’’ارشاد یہ ھے کہ میں نے آج دن میں کئی مرتبہ رِنگ کیا۔ آپ کہاں غائب تھے؟‘‘

’’صاحب بیکار ھُوں، لیکن پھر بھی کام پر جاتا ھُوں۔‘‘

’’کِس کام پر؟؟ ‘‘

’’آوارہ گردی‘‘

’’واپس کب آئے ؟؟‘‘

’’دس بجے‘‘

’’اب کیا کررھے تھے؟‘‘

’’میز پر لیٹا آپ کی آواز سے آپ کی تصویر بنا رھا تھا‘‘

’’بنی؟‘‘

’’جی نہیں‘‘

’’بنانے کی کوشش نہ کیجیے۔۔۔۔۔۔ میں بڑی بد صُورت ھُوں۔‘‘

’’معاف کیجیے گا، اگر آپ واقعی بد صُورت ھیں تو ٹیلی فون بند کردیجیے، بدصُورتی سے مجھے نفرت ھے۔‘‘

آواز مسکرائی’’ ایسا ھے تو چلیے میں خوبصُورت ھُوں، میں آپ کے دل میں نفرت نہیں پیدا کرنا چاھتی۔‘‘

تھوڑی دیر خاموشی رھی۔ من موھن نے پُوچھا’’ کچھ سوچنے لگیں؟‘‘

آواز چونکی’’ جی نہیں۔۔۔۔۔۔ میں آپ سے پوچھنے والی تھی کہ۔۔۔۔۔۔‘‘

’’سوچ لیجیے اچھی طرح‘‘

آواز ھنس پڑی۔’’ آپ کو گانا سناؤں؟‘‘

’’ضرور‘‘

’’ٹھہرئیے‘‘

گلہ صاف کرنے کی آواز آئی۔ پھر غالب کی یہ غزل شروع ہوئی ؂

نکتہ چیں ھے غمِ دل۔۔۔۔۔۔

سہگل والی نئی دھن تھی۔ آواز میں درد اور خلُوص تھا۔ جب غزل ختم ھُوئی تو من موھن نے داد دی۔ ’’بہت خوب۔۔۔۔۔۔ زندہ رھو۔‘‘

آواز شرما گئی۔’’شکریہ‘‘ اور ٹیلی فون بند کردیا۔

”سعادت حَسن منٹو“

بشکریہ
https://www.facebook.com/Inside.the.coffee.house

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/